جدہ ۔ یکم مئی (اے پی پی) دنیا بھر میں اسلام فوبیا میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کے مبصرین کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سال 2016-17ءکے مقابلے میں جولائی 2017سے اپریل 2018ءکے دوران ” اسلام فوبیا“میں بتدریج کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اسلام فوبیا سے چین، میانمار اور آسٹریلیا سمیت دیگر مغربی ممالک بھی مسلمانوں کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے، …
دنیا میں اسلام فوبیا میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے ،او آئی سی رپورٹ

مزید خبریں
جدہ ۔ یکم مئی (اے پی پی) دنیا بھر میں اسلام فوبیا میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کے مبصرین کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سال 2016-17ءکے مقابلے میں جولائی 2017سے اپریل 2018ءکے دوران ” اسلام فوبیا“میں بتدریج کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اسلام فوبیا سے چین، میانمار اور آسٹریلیا سمیت دیگر مغربی ممالک بھی مسلمانوں کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے، چار ابواب اور 104 صفحات پر مشتمل رپورٹ کو تین مختلف سرکاری زبانوں انگریزی، عربی اور فرانسیسی میں شائع کیا گیا ہے جو 5 مئی 2018ءکو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزراءخارجہ کے 45 ویں اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ رپورٹ میں یورپ، امریکہ، بھارت اور جنوبی کوریا سمیت مختلف ممالک میں مقیم مسلمانوںکے ساتھ تشدد کے مختلف واقعات کے 40 فوٹو بھی شامل کئے گئے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق تشدد کے مختلف واقعات سے متاثر ہونے والے مسلمانوں کو بعض ممالک میں انصاف تک رسائی بھی دستیاب نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ اس طرح کے واقعات کے درست اعداد وشمار مرتب کرنا کافی مشکل ہے تاہم رپورٹ میں ایک مثبت پیشرفت کی جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ عالمی سطح پر مسلمانوں کے حوالے سے پائے جانے والے تعصب ” اسلام فوبیا“ میں چاربنیادی پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس میں سے پہلا امریکہ میں حکومت کی پالیسیوں کے خلاف عوام کا رد عمل، یورپی ممالک کے انتخابات میں مذہبی رجحانات کی حامل سیاسی جماعتوں کی شکست اور یورپ کے خطے سے مذہبی تعصب کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے مختلف حکومتی اقدامات اور پروگرامز سمیت امریکہ اور یورپ سمیت دیگر غیر مسلم ممالک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات ہیں۔








