جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق ایرانی سرگرمی کے کوئی قابل بھروسہ اشارے نہیں ملے ہیں، آئی اے اِی اے

واشنگٹن ۔ 2 مئی (اے پی پی) ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے (آئی اے اسی اے) نے کہا ہے کہ 2009ءکے بعد جوہری ہتھیاروں کی تیاریسے متعلق ایرانی سرگرمی کے کوئی قابل بھروسہ اشارے نہیں ملے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ رپورٹ ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے سربراہ، یوکیا امانو نے پیش کی تھی، جس کے بعد ایران کے خلاف ایک عشرے سے زیادہ پرانے الزامات …

واشنگٹن ۔ 2 مئی (اے پی پی) ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے (آئی اے اسی اے) نے کہا ہے کہ 2009ءکے بعد جوہری ہتھیاروں کی تیاریسے متعلق ایرانی سرگرمی کے کوئی قابل بھروسہ اشارے نہیں ملے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ رپورٹ ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے سربراہ، یوکیا امانو نے پیش کی تھی، جس کے بعد ایران کے خلاف ایک عشرے سے زیادہ پرانے الزامات کی تفتیش مکمل ہوئی جن میں کہا گیا تھا کہ وہ جوہری ہتھیار تشکیل دینے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے، جس الزام کو ایران بارہا مسترد کرتا رہا ہے۔ چھان بین ختم کرنا ا±س سمجھوتے کا ایک ج±زو تھا جو امریکہ، برطانیہ، چین، فرانس، روس اور جرمنی نے ایران کے ساتھ کیا، جس کے تحت تعزیرات میں نرمی کے عوض ایران نے جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر رضامندی قبول کی۔

مزید خبریں