یورپی یونین کا امریکہ کے ساتھ اسٹیل اور ایلومینیم محصولات پر مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ

برلن ۔ 2 مئی (اے پی پی) یورپی یونین نے یکم مئی کو اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کسی دھمکی کے تحت امریکہ کے ساتھ اسٹیل اور ایلومینیم پر محصولات کے حوالے سے مذاکرات نہیں کرے گی۔امریکی وائٹ ہاﺅس نے تیس اپریل کو ایک صدارتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ یورپی یونین ، کنیڈا اورمیکسیکوکے لیے اسٹیل اور ایلومینیم پر یکم جون تک محصولات پر چھوٹ …

برلن ۔ 2 مئی (اے پی پی) یورپی یونین نے یکم مئی کو اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کسی دھمکی کے تحت امریکہ کے ساتھ اسٹیل اور ایلومینیم پر محصولات کے حوالے سے مذاکرات نہیں کرے گی۔امریکی وائٹ ہاﺅس نے تیس اپریل کو ایک صدارتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ یورپی یونین ، کنیڈا اورمیکسیکوکے لیے اسٹیل اور ایلومینیم پر یکم جون تک محصولات پر چھوٹ دےگا تاکہ متعلقہ مذاکرات کے لیے مزیدوقت یعنی آخری تیس دن فراہم کیے جا سکیں۔یورپی یونین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین کے ممبران ممالک کےلیے اسٹیل اور ایلومینیم پر عائد محصولات پر مکمل اور مستقل چھوٹ دی جانی چاہیئے۔امریکہ کا قومی سلامتی کو بہانہ بنا کر محصولات عائد کرنا مناسب عمل نہیں ہے۔

مزید خبریں