چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ نیب کا سورج صرف پنجاب میں نہیں بلکہ سارے پاکستان میں چمک رہا ہے تا کہ کرپشن کے اندھیروں کو روشنی میں بدل دیا جائے، نیب کسی کے ساتھ امتیازی سلوک پر یقین نہیں رکھتا، جس نے مبینہ طور پربدعنوانی کی ہے اس …

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ نیب کا سورج صرف پنجاب میں نہیں بلکہ سارے پاکستان میں چمک رہا ہے تا کہ کرپشن کے اندھیروں کو روشنی میں بدل دیا جائے، نیب کسی کے ساتھ امتیازی سلوک پر یقین نہیں رکھتا، جس نے مبینہ طور پربدعنوانی کی ہے اس کے خلاف قانون کے مطابق بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی، نیب کی پالیسی فیس نہیں بلکہ کیس دیکھنے کی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔