جدہ ۔ 2 مئی (اے پی پی)انسداد دہشتگردی کے مشترکہ اسلامی عسکری اتحاد کے قائم مقام سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ بن عثمان الصالح نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت بالخصوص پاک فوج کے تعاون نے ہمارے حوصلوں کو نئی جلا بخشی ہے، پاکستان کے عوام کی اخلاقی اور سیاسی حمایت کو سعودی عرب کا ہر شہری قدرومنزلت کی نگاہ سے دیکھتا ہے، …
اسلامی عسکری اتحاد کے قائم مقام سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ بن عثمان الصالح کی پاکستانی میڈیا کے وفد سے بات چیت

مزید خبریں
جدہ ۔ 2 مئی (اے پی پی)انسداد دہشتگردی کے مشترکہ اسلامی عسکری اتحاد کے قائم مقام سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ بن عثمان الصالح نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت بالخصوص پاک فوج کے تعاون نے ہمارے حوصلوں کو نئی جلا بخشی ہے، پاکستان کے عوام کی اخلاقی اور سیاسی حمایت کو سعودی عرب کا ہر شہری قدرومنزلت کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان کی سعودی عرب سے دوستی باہمی محبت اور مشترکہ عقائد کے جس بندھن میں بندھی ہوئی ہے آنے والے برسوں میں اسے اقتصادی اور عسکری تعاون کی نئی جہتیں حاصل ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستانی میڈیا کے وفد سے یہاں بات چیت کرتے ہوئے کی۔ جب سے دہشت گردی کے خلاف اسلامی اتحاد قائم ہوا ہے اتحاد کے مرکز میں پاکستانی ذرائع ابلاغ کے وفد کا یہ پہلا دورہ ہے ۔








