مقبوضہ کشمیر کے صحافی انتہائی مشکل حالات میں فرائض انجام دے رہے ہیں

سرینگر ۔ 3 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر دنیا کے ان خطرناک مقامات میں شامل ہے جہاں پریس اور میڈیا سے وابستہ افراد انتہائی مشکل حالات میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دے رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جمعرات کو آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق کشمیریوں کی جاری جدوجہد آزادی کے دوران اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی …

سرینگر ۔ 3 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر دنیا کے ان خطرناک مقامات میں شامل ہے جہاں پریس اور میڈیا سے وابستہ افراد انتہائی مشکل حالات میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دے رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جمعرات کو آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق کشمیریوں کی جاری جدوجہد آزادی کے دوران اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں1989ءسے اب تک10صحافی جاں بحق ہوچکے ہیں، جاںبحق ہونے والے صحافیوں میں شبیر احمد ڈار، مشتاق علی، غلام محمد لون، غلام رسول آزاد، محمد شعبان وکیل، پرویز محمد سلطان، مشتاق احمد اور ایک خاتون صحافی آسیہ جیلانی شامل ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میںبھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے صحافیوں پر تشدد، اغوائ، قاتلانہ حملے اور انہیںجان سے مارنے کی دھمکیاں دینا روزکا معمول بن چکا ہے۔

مزید خبریں