مقبوضہ کشمیر، کم عمرلڑکے کی شہادت پر پلوامہ ، شوپیاں کے اضلاع میں ہڑتال،

سرینگر ۔03مئی (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک کم عمر لڑکے محمد عمر کمہار کی شہادت پر آج پلوامہ اور شوپیاں کے اضلاع میں مکمل ہڑتال ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پلوامہ اور شوپیاں کے اضلاع میں تمام دکانیں کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے ۔ قابض انتظامیہ نے بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کیلئے دونوں اضلاع میں بڑی تعداد …

سرینگر ۔03مئی (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک کم عمر لڑکے محمد عمر کمہار کی شہادت پر آج پلوامہ اور شوپیاں کے اضلاع میں مکمل ہڑتال ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پلوامہ اور شوپیاں کے اضلاع میں تمام دکانیں کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے ۔ قابض انتظامیہ نے بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کیلئے دونوں اضلاع میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر رکھے ہیں۔ نویں جماعت کا طالب علم محمد عمر بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع شوپیاں کے علاقے ترک ونگام میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوا تھا۔

مزید خبریں