ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) پاکستان نے حسین حقانی کے بدلے شکیل آفریدی کی رہائی کے حوالے سے رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکیل آفریدی کے معاملے پر امریکا کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کی جارہی۔پاک بھارت ٹریک ٹو پر رابطے موجود ہیں لیکن سرکاری سطح پر کوئی رابطے نہیں ہو رہے۔سفارتکاروں کی ہراسگی کا معاملہ پاک بھارت وزارت خارجہ نے مل کر حل …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) پاکستان نے حسین حقانی کے بدلے شکیل آفریدی کی رہائی کے حوالے سے رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکیل آفریدی کے معاملے پر امریکا کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کی جارہی۔پاک بھارت ٹریک ٹو پر رابطے موجود ہیں لیکن سرکاری سطح پر کوئی رابطے نہیں ہو رہے۔سفارتکاروں کی ہراسگی کا معاملہ پاک بھارت وزارت خارجہ نے مل کر حل کیا ہے ۔افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔پاکستانی سرزمین پر دہشت گردوں کی کوئی منظم موجودگی نہیں۔ساری امت مسلمہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے،مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شکیل آفریدی کی رہائی کے حوالے سے رپورٹ کو مسترد کیا اور کہا کہ حسین حقانی کے بدلے شکیل آفریدی کی رہائی کیلئے امریکا کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔اس حوالے سے تمام اطلاعات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔پاک بھارت سفارتکاروں کی ہراسگی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ یہ معاملہ دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ نے مل کر حل کرایا ہے، اس میں بیک چینلز ڈپلومیسی کا کوئی کردار نہیں۔

مزید خبریں