ایرانی جوہری معاہدے کا خاتمہ جنگ کا باعث بن سکتا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔ 3 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ ایران سے کئے جانے والے بین الاقوامی جوہری معاہدے سے باہر نہ نکلے۔سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر ایرانی جوہری معاہدہ باقی نہ رہا تو اس صورت میں جنگ کا خطرہ ہو سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ 2015 …

اقوام متحدہ۔ 3 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ ایران سے کئے جانے والے بین الاقوامی جوہری معاہدے سے باہر نہ نکلے۔سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر ایرانی جوہری معاہدہ باقی نہ رہا تو اس صورت میں جنگ کا خطرہ ہو سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ 2015 ءمیں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کو ختم نہیں کیا جانا چاہیے جب تک اس سے بہتر متبادل سامنے نہیں آتا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ کے وسط میں یہ فیصلہ کرنے والے ہیں کہ امریکا 2015ءمیں ہونے والے اس معاہدے میں شامل رہے گا یا نہیں۔

مزید خبریں