امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات رواں ہونے کے ساتھ خاطرخواہ پیش رفت کی بھی توقع کرتے ہیں ، چینی وزیر خارجہ

سیﺅل۔ 3 مئی (اے پی پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ یائی نے توقع ظاہر کی ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات رواں رہیں گے اور ان میں خاطرخواہ پیش رفت بھی ہو گی ۔ جمعرات کو چینی میڈیا کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یائی ان دنوں شمالی کوریا کے دورے پر ہیں انہوں نے شمالی کورین وزیر خارجہ رائی یونگ ہو سے ملاقات کے دوران …

سیﺅل۔ 3 مئی (اے پی پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ یائی نے توقع ظاہر کی ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات رواں رہیں گے اور ان میں خاطرخواہ پیش رفت بھی ہو گی ۔ جمعرات کو چینی میڈیا کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یائی ان دنوں شمالی کوریا کے دورے پر ہیں انہوں نے شمالی کورین وزیر خارجہ رائی یونگ ہو سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین آبنائے کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کی شمالی کورین کوششوں کی مکمل حمایت کرتاہے ۔انہوں نے کہا کہ چین شمالی کوریا کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے اور وہ شمالی کورین جزیرہ نما کے مسئلہ کے سیاسی حل کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یائی نومبر 2007 کے بعد شمالی کوریا کا دورہ کرنے والے پہلے رہنما ہیں ۔

مزید خبریں