وفاقی وزیر بلیغ الرحمن کا انٹرنیشنل ٹیوٹ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) ہنر مند افرادی قوت کسی بھی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے ایک کنجی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ صنعتی ترقی اور مہارت پر مبنی تربیت سے ملک ترقی کرتے ہیں اور عوام خوشحال ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت بلیغ الرحمن نے جمعرات کو نیوٹیک کی جانب سے منعقدہ انٹرنیشنل ٹیوٹ کانفرنس …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) ہنر مند افرادی قوت کسی بھی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے ایک کنجی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ صنعتی ترقی اور مہارت پر مبنی تربیت سے ملک ترقی کرتے ہیں اور عوام خوشحال ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت بلیغ الرحمن نے جمعرات کو نیوٹیک کی جانب سے منعقدہ انٹرنیشنل ٹیوٹ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فنی شعبے پر بھرپور توجہ دی ہے اور پچھلے دو سالوں میں نیوٹیک نے فنی شعبے میں اعلیٰ کارکردگی کی مثال قائم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بدستور کئی چیلنجز کا سامنا ہے ۔ ہماری معیشت کو بھی آگے بڑھنے کیلئے کئی مشکلات درپیش ہیں جن کیلئے نئی پالیسیاں تشکیل دی گئی ہیں ان میں پرائم منسٹر یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام قابل ذکر ہے ۔ اس پروگرام کے تحت تربیت پانے والے نوجوانوں کی تعداد 25ہزار سے بڑھاکر ایک لاکھ سالانہ کردی گئی ہے ۔ انہوں نے نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کو اس کانفرنس کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی کانفرنس ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں اور باہمی اشتراک و تعاون سے ہم نوجوان نسل کو بہتر مستقبل کے ساتھ ساتھ قومی ترقی کے مواقع بھی فراہم کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں