اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) قومی تاریخ و ادبی ورثہ کے لئے وزیرا عظم کے مشیر عرفان صدیقی نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں عظیم قومی کتاب میلے کے بعد دیگر شہروں اور قصبوں میں کتاب میلے منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اس سلسلے کا اگلا کتاب میلہ 11 مئی کو فیصل آباد آرٹس کونسل ہال میں منعقد ہورہا ہے جو 12 مئی کی شام …
کتاب کا فروغ ایک مقدس مشن ہے،اگلا دو روزہ قومی کتاب میلہ 11 مئی کو فیصل آباد آرٹس کونسل ہال میں منعقد ہو گا، مشیروزیرا عظم عرفان صدیقی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) قومی تاریخ و ادبی ورثہ کے لئے وزیرا عظم کے مشیر عرفان صدیقی نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں عظیم قومی کتاب میلے کے بعد دیگر شہروں اور قصبوں میں کتاب میلے منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اس سلسلے کا اگلا کتاب میلہ 11 مئی کو فیصل آباد آرٹس کونسل ہال میں منعقد ہورہا ہے جو 12 مئی کی شام تک جاری رہے گا۔ یہ بات انہوں نے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن میں جمعہ کو منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگوکرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے مزید کہاکہ کتاب کا فروغ ایک مقدس مشن ہے جس کے لئے یہ ڈویژن مسلسل کوشش کرتا رہے گا۔ اس سے قبل منعقدہ اجلاس میں فیصل آباد کتاب میلے کے حوالے سے مختلف انتظامی معاملات پر غور کیاگیا۔ عرفان صدیقی نے ہدایت کی کہ فیصل آباد کی یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے سربراہوں، اساتذہ اور طلبا وطالبات کو خاص طور پر میلے میں شرکت کی دعوت دی جائے۔







