اسلام آباد ۔05مئی (اے پی پی)پاکستان میں خواتین میں بے روزگاری کی شرح میں موجودہ دور میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم اس کے باوجود ابھی تک اس میں مزید بہتری لانے کے لئے کوششوں کی ضرورت ہے۔پلاننگ کمیشن کے مطابق تعلیم ، صحت، مناسب کام اورسیاسی اور اقتصادی فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی شرکت پائیدارمعیشت اور معاشرے کیلئے ضروری ہے ۔2015ءمیں اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے کی …
موجودہ دور میں پاکستان میں خواتین میں بے روزگاری کی شرح کم ہوئی ہے‘ منصوبہ بندی کمیشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔05مئی (اے پی پی)پاکستان میں خواتین میں بے روزگاری کی شرح میں موجودہ دور میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم اس کے باوجود ابھی تک اس میں مزید بہتری لانے کے لئے کوششوں کی ضرورت ہے۔پلاننگ کمیشن کے مطابق تعلیم ، صحت، مناسب کام اورسیاسی اور اقتصادی فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی شرکت پائیدارمعیشت اور معاشرے کیلئے ضروری ہے ۔2015ءمیں اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے کی ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ کے مطابق جینڈر ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان 155ممالک میں سے 121ویں نمبر پر تھا تاہم حوصلہ افزا اشارے یہ ہیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ لیبرمارکیٹ میں خواتین کی شراکت داری میں اضافہ ہورہا ہے ۔ گذشتہ 15 سال کے دوران اس میں پچاس فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے ۔







