اسلام آباد۔5 مئی(اے پی پی) صدر آزادجموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ دنیا میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور آج کی دنیا کو بہت سے ابھرتے ہوئے چیلنجز پیچیدہ مسائل اور غیر روائتی خطرات کا سامنا ہے جو دنیا کے امن اور سلامتی کے لئے کسی وباءسے کم نہیں ہے ۔ صدر نے ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف لاہور کے زیر اہتمام سیمینار …
صدر آزادجموں وکشمیر سردار مسعود خان کایونیورسٹی آف لاہور کے زیر اہتمام سیمنار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔5 مئی(اے پی پی) صدر آزادجموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ دنیا میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور آج کی دنیا کو بہت سے ابھرتے ہوئے چیلنجز پیچیدہ مسائل اور غیر روائتی خطرات کا سامنا ہے جو دنیا کے امن اور سلامتی کے لئے کسی وباءسے کم نہیں ہے ۔ صدر نے ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف لاہور کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان”اکیسویں صدی میں سلامتی کو درپیش خطرات اور ان کا بین الاقوامی حل“کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر نے کہا کہ ورلڈ آرڈر کو انسانی حقوق کے علم کو بلند رکھنے پر محیط ہونا چاہیے نہ کہ مفاد پرستی کی سیاست پر جس میں انجانے خوف اور جنگی جنون کے بادل منڈلا رہے ہوں ۔ صدر نے کہا کہ اگر بین الاقوامی قانون کا صحیح نفاذ نہ کیا گیا تو دنیا ایک اور خوفناک بین الاقوامی جنگ کی لپیٹ میں آجائے گی۔







