وزیر دفاع کی دوشنبے میں تاجک ہم منصب جنرل شیر علی میرزوکے ساتھ ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 06 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان تمام مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے تاجکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے انہوں نے یہ بات تاجکستان کے دارالحکو مت دوشنبے میں تاجک اپنے ہم منصب جنرل شیر علی میرزوکے ساتھ ملاقات میں …

اسلام آباد ۔ 06 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان تمام مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے تاجکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے انہوں نے یہ بات تاجکستان کے دارالحکو مت دوشنبے میں تاجک اپنے ہم منصب جنرل شیر علی میرزوکے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی جو کہ انسداد دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر ہوئی ۔ وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ افغانستان کا ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے پاکستان اور تاجکستان دونوں کو سلامتی کے چیلنجز اور خطرات کا سامنا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان تمام مسائل کے پر امن حل پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں امن واستحکام کے فروغ کے لئے تاجکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان راہداری گوادر سے کاشغر اور تاجکستان میں موریاب تک روابط بڑھانے کے لئے نئے اور منفر مواقع پیدا کرے گی۔ خرم دستگیر خان نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے لئے مواقع تلاش کئے جا سکتے ہیں کیونکہ پاکستان کی دفاعی صنعتوں اور معیاری مصنوعات کی پیداوار میں بہتری اور جدت آئی ہے ۔