36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومتجارتی خبریںپاکستان چین کو چاول برآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے اور...

پاکستان چین کو چاول برآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے اور اسکو چین کی تیزی سے پھیلتی ہوئی حلال مارکیٹ سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے، ژی ان پنگ

- Advertisement -

بیجنگ۔ 25جون(اے پی پی) چین کی وزارت زراعت کے ڈائریکٹر برائے ایشیاءو افریقی امور ژی ان پنگ نے کہا ہے کہ پاکستان چین کو چاول برآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے اور اسکو چین کی تیزی سے پھیلتی ہوئی حلال مارکیٹ سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کو لائیو سٹاک اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہئے جس سے دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں مزید اضافہ ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زرعی مصنوعات کی تجارت پاکستان کے حق میں ہے اور 2015ءکے دوران چین نے پاکستان سے زرعی مصنوعات اور چاول درآمد کئے ہیں جن کی مالیت 430ملین ڈالر ہے جبکہ دیگر درآمد کئے گئے پھلوں اور سبزیوں کی مالیت 320ملین ڈالر ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9910

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں