طلال چوہدری کی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

اسلام آباد ۔ 06 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چوہدری نے نارووال میں عوامی جلسہ میں وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کے بازو پر گولی لگی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق وفاقی …

اسلام آباد ۔ 06 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چوہدری نے نارووال میں عوامی جلسہ میں وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کے بازو پر گولی لگی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر پر فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال ایک باہمت شخص ہیں۔ طلال چوہدری نے احسن اقبال کی مکمل صحت یابی کےلئے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کو ڈاکٹروں کے مشورے پر لاہور منتقل کیا جائے گا۔