وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا وزیر داخلہ احسن اقبال کو ٹیلی فون،ان کی خیریت دریافت

اسلام آباد۔ 06 مئی(اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر داخلہ احسن اقبال کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ احسن اقبال اتوار کو اپنے حلقہ میں ایک کارنر میٹنگ میں حملہ میں زخمی ہو گئے تھے۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کے مطابق وزیر اعظم نے ٹیلی فون پر احسن اقبال کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔