39.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںانگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ تاریخ میں بغیر وکٹ کھوئے بڑا ہدف...

انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ تاریخ میں بغیر وکٹ کھوئے بڑا ہدف حاصل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

- Advertisement -

برمنگھم ۔ 25 جون(اے پی پی) انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں بغیر وکٹ کھوئے بڑا ہدف حاصل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انگلش ٹیم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں 255 رنز کا ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان حاصل کر کے یہ سنگ میل عبور کیا، ایلکس ہیلز اور جیسن روئے نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی وکٹ میں ریکارڈ ساز شراکت جوڑ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، اس سے قبل ون ڈے میچ میں بغیر وکٹ کھوئے بڑا ہدف حاصل کرنے کا عالمی اعزاز نیوزی لینڈ کو حاصل تھا جس نے گزشتہ برس زمبابوے کے خلاف 236 رنز کا ہدف حاصل کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9921

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں