ایف پی سی سی آئی کا وفد صدر غضنفر بلور کی سر براہی میںکل (8 مئی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملا قا ت کرے گا

اسلام آباد۔ 07 مئی (اے پی پی) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی (ایف پی سی سی آئی) کا وفد صدر غضنفر بلور اور سنیئر نائب صدر سید مظہر علی نا صر کی سر براہی میںکل (8 مئی 2018 ئ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملا قا ت کر کے حالیہ قو می بجٹ (2018-19 ئ) سے متعلق مختلف مسائل …

اسلام آباد۔ 07 مئی (اے پی پی) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی (ایف پی سی سی آئی) کا وفد صدر غضنفر بلور اور سنیئر نائب صدر سید مظہر علی نا صر کی سر براہی میںکل (8 مئی 2018 ئ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملا قا ت کر کے حالیہ قو می بجٹ (2018-19 ئ) سے متعلق مختلف مسائل سے آگا ہ کر ے گا۔ ان مسائل کو بیان کرتے ہو ئے چیئرمین بجٹ ایڈوائزی کو نسل سید مظہر علی ناصر نے حکومت سے اپیل کی کہ جی آئی ڈی سی سے متعلق پرانے معاملا ت کو جلد حل کیا جائے اور پرانی جمع شدہ جی آئی ڈی سی رقوم کو بھی موجودہ مدت ختم ہو نے سے پہلے حل کیا جائے ۔ ری فنڈ سے متعلق مسائل پر مظہر علی ناصر نے حکو مت سے اپیل کی ہے کہ تمام جمع شدہ ری فنڈ کلیمز کی ادائیگی کو بشمو ل فیڈرل اور لوکل ٹیکسز اور ڈیو ٹی تین مہینو ں کے دوران ادا کیا جائے تا کہ ایکسپورٹر کو مکمل دیوالیہ سے پچایا جاسکے۔