لاس اینجلس ۔ 25 جون(اے پی پی) کوپا امریکہ فٹ بال کپ کا فائنل (کل) اتوار کو کھیلا جائے گا، دفاعی چیمپئن چلی کو فیصلہ کن معرکے میں ارجنٹائن کا چیلنج درپیش ہو گا۔ امریکہ میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں دفاعی چیمپئن چلی اور ارجنٹائن نے عمدہ کھیل کی بدولت فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے میزبان امریکہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 گولز سے زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن چلی نے کولمبیا کو زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ گزشتہ سال منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں بھی یہی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں تھیں اور چلی نے ارجنٹائن کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر 4-1 گولز سے ہرا کر پہلی بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9924