اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ2018کے انتخابات بروقت ہوں گے، بروقت الیکشن کا انعقاد عوام کا مطالبہ ہے ،الیکشن کمیشن بروقت انتخابات کو یقینی بنائے، بروقت الیکشن میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پاکستان مسلم لیگ ن ڈٹ کر مقابلہ کریگی، 2018کے عام انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر عوامی مینڈیٹ ملے گا ،وزیر داخلہ احسن اقبال کا …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا نیشنل پریس کلب میں تھیلسیما کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ2018کے انتخابات بروقت ہوں گے، بروقت الیکشن کا انعقاد عوام کا مطالبہ ہے ،الیکشن کمیشن بروقت انتخابات کو یقینی بنائے، بروقت الیکشن میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پاکستان مسلم لیگ ن ڈٹ کر مقابلہ کریگی، 2018کے عام انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر عوامی مینڈیٹ ملے گا ،وزیر داخلہ احسن اقبال کا مذہبی گھرانے سے تعلق ہے ،ان کے خیالات پورا ملک جانتا ہے، سیاستدانوں ،سول سوسائٹی کو کچھ اصولوں کا تعین کرنا ہوگا جن پر سیاست اور تنقید نہ ہو،ایک موثر ایس او پی پر عمل درآمد ہو تو ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکتی ہے، اہم شخصیات کو فول پروف سکیورٹی دینی چاہیے ،سکیورٹی جان کی حفاظت کے لئے ہوتی ہے،عمران خان نے 2013کے انتخابات کے حوالے سے فوج پر الزام لگا یا کہ فوج نے 2013کا مینڈیٹ چوری کیا تھا ،متعلقہ اداروں کو اس بات پر نوٹس لینا چاہیے،پارلیمان میں قانون سازی کے تحت شادی سے قبل تھیلسیما سکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے، تھیلسیما ایک خطرناک اور موذی مرض ہے، حکومت پنجاب کا تھیلسیما احتیاطی پروگرام بین الاقوامی معیار کا حامل ہے دیگر صوبے اس مرض سے نمٹنے کے لئے اس پروگرام سے معاونت حاصل کرسکتے ہیں،موجودہ حکومت نے تھیلسیما کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں،بیگم کلثوم نواز کی ہدایات پر اسلام آباد میں تھیلسیما سینٹر قائم کیا ۔وہ پیر کو نیشنل پریس کلب میں تھیلسیما کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ منعقدہ تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگوکررہی تھیں۔







