تحریک انصاف کے عدم برداشت کے رویہ سے ملک کی ترقی کا سفر متاثر ہوا،سینیٹر چوہدری تنویر خان

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی)سینیٹر چوہدری تنویر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے عدم برداشت کے رویہ سے ملک کی ترقی کا سفر متاثر ہوا ہے، یہ رویہ جمہوریت کے زہر قاتل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں دو سیاسی جماعتوں کے مابین سیاسی سرگرمی کیلئے …

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی)سینیٹر چوہدری تنویر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے عدم برداشت کے رویہ سے ملک کی ترقی کا سفر متاثر ہوا ہے، یہ رویہ جمہوریت کے زہر قاتل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں دو سیاسی جماعتوں کے مابین سیاسی سرگرمی کیلئے لڑائی جھگڑے سے ماحول خراب ہوا ہے، سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کریں، تحریک انصاف کے دھرنے نے سیاست میں تشدد کے رجحان کو پروان چڑھایا ہے۔