سرکاری افسران ٹیم ورک، محنت اور قومی جذبہ سے کام لے کر بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں، مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) قومی تاریخ و ادبی ورثہ کےلئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سرکاری افسران ٹیم ورک، محنت اور قومی جذبہ سے کام لے کر بہترین نتائج اور قومی خدمت کا بڑے سے بڑا ہدف حاصل کر سکتے ہیں، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے افسران اور عملہ نے جانفشانی سے کام کرکے مختصر وقت میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے …

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) قومی تاریخ و ادبی ورثہ کےلئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سرکاری افسران ٹیم ورک، محنت اور قومی جذبہ سے کام لے کر بہترین نتائج اور قومی خدمت کا بڑے سے بڑا ہدف حاصل کر سکتے ہیں، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے افسران اور عملہ نے جانفشانی سے کام کرکے مختصر وقت میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے جو قابل تعریف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری کیپٹن (ر) عبدالمجید نیازی کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب میں کیا۔ انفارمیشن سروس گروپ کے گریڈ 20 کے افسر کیپٹن (ر) عبدالمجید نیازی مدت ملازمت مکمل ہونے پر 2 مئی کو ریٹائر ہو گئے۔ وہ اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین کی اضافی ذمہ داریاں بھی انجام دے رہے تھے۔ عرفان صدیقی نے کیپٹن (ر) عبدالمجید نیازی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دوران سروس بالخصوص قومی تاریخ و ادبی ورثہ میں انہوں نے لگن، عزم اور قومی جذبہ سے امور انجام دیئے۔ اس موقع پر مشیر وزیراعظم نے کپٹن (ر) عبدالمجید نیازی کو یادگاری تحفہ بھی دیا۔ تقریب میں وفاقی سیکرٹری انجینئر عامر حسن سمیت قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے افسران اور دیگر عملہ نے شرکت کی۔