صدر مملکت ممنون حسین کا انجمن ہلالِ احمر پاکستان کے پہلے کنونشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قدرتی آفات اور حادثات سے نمٹنے کےلئے ”ریڈ کریسنٹ کور“ کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا مضمون تعلیمی نصاب میں شامل کرکے اس کی افادیت کو اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو انجمن ہلالِ احمر پاکستان کے پہلے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے گورنر …

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قدرتی آفات اور حادثات سے نمٹنے کےلئے ”ریڈ کریسنٹ کور“ کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا مضمون تعلیمی نصاب میں شامل کرکے اس کی افادیت کو اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو انجمن ہلالِ احمر پاکستان کے پہلے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، گورنر خبیرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کے علاوہ چیئرمین انجمن ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں میئر اسلام آباد انصر عزیز، انجمن ہلال احمر پاکستان کی صوبائی و ضلعی شاخوں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کچھ عرصہ قبل تک ہلالِ احمر جیسی تنظیمیں قدرتی و غیر قدرتی آفات اور ان سے متعلقہ مسائل سے نمٹا کرتی تھیں لیکن ان تمام مسائل کے ساتھ ساتھ موجودہ دور میں موسمیاتی تغیرات کو بھی بے پناہ اہمیت حاصل ہو گئی ہے کیونکہ اب بیشتر مسائل ان تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔