اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات شعیب احمد صدیقی سے چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کے نائب صدر یانگ جنجون نے منگل کو ملاقات کی۔ اس موقع پر شعیب صدیقی نے کہاکراچی سرکلر ریلوے اور ایم ایل ون سی پیک ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے اہم منصوبے ہیں، دونوں منصوبوں پر ہوم ورک مکمل ہو رہا ہے، جلد تعمیراتی کام کا آغاز ہو جائے گا، …
سیکرٹری منصوبہ بندی شعیب احمد صدیقی سے چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کے نائب صدر یانگ جنجون کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات شعیب احمد صدیقی سے چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کے نائب صدر یانگ جنجون نے منگل کو ملاقات کی۔ اس موقع پر شعیب صدیقی نے کہاکراچی سرکلر ریلوے اور ایم ایل ون سی پیک ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے اہم منصوبے ہیں، دونوں منصوبوں پر ہوم ورک مکمل ہو رہا ہے، جلد تعمیراتی کام کا آغاز ہو جائے گا، کے سی آر معاشی جبکہ ایم ایل ون تذویراتی لحاظ سے پاکستان کیلئے اہمیت کے حامل ہیں، پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں کی تیز تر تعمیر کیلئے پیشہ ور و تجربہ کار فرمز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک بلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ کا ایک اہم منصوبہ ہے، سی پیک کی بدولت پاکستان رواں سال 5.8فیصد شرح نمو حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے، چینی فرم کو سی پیک کے تحت قائم کئے جانے والے اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری پر توجہ دینی چاہئے۔ چینی کمپنی پاکستانی نوجوانوں کو تکنیکی تربیت اور ملازمتوں کے مواقع فراہم کرے۔







