اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) الیکشن کمیشن کو بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 107، خیبرپختونخوا میں 694، صوبہ سندھ میں 3688 اور بلوچستان میں 576 پولنگ سٹیشنز پر بنیادی سہولیات ابھی تک موجود نہیں ہیں تاہم عام انتخابات سے قبل ان میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جبکہ چاروں چیف سیکرٹریز نے یقین دہانی کرائی کہ عام انتخابات کے دوران چار روز کیلئے تمام …
چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا کی زیر صدارت عام انتخابات 2018ءکی تیاریوں کے سلسلہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) الیکشن کمیشن کو بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 107، خیبرپختونخوا میں 694، صوبہ سندھ میں 3688 اور بلوچستان میں 576 پولنگ سٹیشنز پر بنیادی سہولیات ابھی تک موجود نہیں ہیں تاہم عام انتخابات سے قبل ان میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جبکہ چاروں چیف سیکرٹریز نے یقین دہانی کرائی کہ عام انتخابات کے دوران چار روز کیلئے تمام حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منگل کو عام انتخابات 2018ءکی تیاریوں کے سلسلہ میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا نے کی۔ اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن، صوبائی چیف سیکرٹری پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان، سیکرٹری لاءاینڈ آرڈر فاٹا، چیف کمشنر اسلام آباد، صوبائی الیکشن کمشنرز کے علاوہ الیکشن کمیشن کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔







