نیب نے سروسزکوآپریٹوسوسائٹی کی انتظامیہ اوردیگرکے خلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی)قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی/اسلام آباد نے سروسزکوآپریٹوسوسائٹی ای الیون کی انتظامیہ اور دیگرکے خلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دیدی۔ نیب کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق ملزمان عبدالرزاق میمن، رمضان ضیاءبھٹی، جاویداعوان، شاہدعزیز، خواجہ منظوراحمد اور دیگر نے بدعنوانی اورغلط کام کئے۔انتطامی کمیٹی نے سوسائٹی کے بائی لاز، جن کے مطابق کمرشل پلاٹس کی نیلامی کی جائیگی، کی خلاف ورزی کرتے …

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی)قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی/اسلام آباد نے سروسزکوآپریٹوسوسائٹی ای الیون کی انتظامیہ اور دیگرکے خلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دیدی۔ نیب کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق ملزمان عبدالرزاق میمن، رمضان ضیاءبھٹی، جاویداعوان، شاہدعزیز، خواجہ منظوراحمد اور دیگر نے بدعنوانی اورغلط کام کئے۔انتطامی کمیٹی نے سوسائٹی کے بائی لاز، جن کے مطابق کمرشل پلاٹس کی نیلامی کی جائیگی، کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فروخت کئے۔ انکوائری کے دوران معلوم ہوا کہ سابق انتظامیہ کے دور میں 10کمرشل پلاٹوں کو کرپشن اورغلط طریقے سے فروخت کیا گیا، ان مخصوص کیسوں میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی نہیں کی گئی۔بیان کے مطابق ایک اورکیس میں نیب راولپنڈی/ اسلام آباد نے وزارت تجارت ایمپلائزکوآپریٹوسوسائٹی کے کنٹریکٹر راجہ ایم اسحاق، محمدسلیمان اورمحمد ابراہیم کے خلاف ضمنی ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دیدی۔