اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی)ایئریونیورسٹی کے زیراہتمام اوپن ہاو¿س کی سالانہ تقریب میںجدید ٹیکنالوجی سے متعلقہ 144 پراجیکٹس پیش کئے گئے۔ تقریب کا انعقاد منگل کو اسلام آباد کیمپس میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی راستگار گروپ کے بانی چیئرمین امتیاز علی راستگار تھے۔ انہوں نے وائس چانسلر ایئریونیورسٹی ایئر وائس مارشل (ر) فائز امیر کے ہمراہ طلباءو طالبات کے فائنل ایئر پراجیکٹس سٹالز کا دورہ …
ایئریونیورسٹی کے زیراہتمام اوپن ہاو¿س کی سالانہ تقریب ،جدید ٹیکنالوجی سے متعلقہ 144 پراجیکٹس پیش

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی)ایئریونیورسٹی کے زیراہتمام اوپن ہاو¿س کی سالانہ تقریب میںجدید ٹیکنالوجی سے متعلقہ 144 پراجیکٹس پیش کئے گئے۔ تقریب کا انعقاد منگل کو اسلام آباد کیمپس میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی راستگار گروپ کے بانی چیئرمین امتیاز علی راستگار تھے۔ انہوں نے وائس چانسلر ایئریونیورسٹی ایئر وائس مارشل (ر) فائز امیر کے ہمراہ طلباءو طالبات کے فائنل ایئر پراجیکٹس سٹالز کا دورہ کرتے ہوئے سٹوڈنٹس کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلباءو طالبات دنیا کے ہر شعبہ زندگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے شعبہ انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس میںزیر تعلیم پانچ سو سے زائد فائنل ایئرکے طلباءو طالبات نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، روبوٹکس، ہیلتھ کیئر، پاور سیکٹر، انرجی ، ٹیلیکام، الیکٹرونکس وغیرہ سے متعلق اپنے مختلف پراجیکٹس پیش کئے ۔







