وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب نے جس طرح چار ارب 90 کروڑ ڈالر بھارت بھجوانے کی ایک اخباری خبر کو بنیاد بنا کر سابق وزیراعظم کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے‘ یہ ہمارے لئے تشویش اور دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا باعث ہے‘ یہ بہت اہم اور سنجیدہ مسئلہ اور ایک دشمن ملک کو پیسے …

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب نے جس طرح چار ارب 90 کروڑ ڈالر بھارت بھجوانے کی ایک اخباری خبر کو بنیاد بنا کر سابق وزیراعظم کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے‘ یہ ہمارے لئے تشویش اور دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا باعث ہے‘ یہ بہت اہم اور سنجیدہ مسئلہ اور ایک دشمن ملک کو پیسے بھیجنے کا الزام ہے،, اس کی تحقیقات کے لئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے جو نیب کے چیئرمین کو طلب کرے اور ان سے اس معاملے کی تحقیقات کرکے اس کی رپورٹ ایوان میں پیش کرے تاکہ پاکستان کے عوام کے سامنے حقائق آسکیں‘ اپوزیشن کو پیشکش کرتے ہیں کہ نیب قانون کی جن ترامیم پر اتفاق رائے ہو چکا ہے وہ ایوان میں پیش کی جائیں ہم اس پر مباحثہ کے لئے تیار ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس سے قبل اس ایوان کے اندر اور باہر کہا ہے کہ نیب کی وجہ سے ملک کے اندر جو حالات پیدا ہو رہے ہیں وہ اچھے نہیں ہیں۔