سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں جاپان کے سفیر تکاشی کیورئی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں جاپان کے سفیر تکاشی کیورئی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے پارلیمانی اور سفارتی تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان جاپان …

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں جاپان کے سفیر تکاشی کیورئی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے پارلیمانی اور سفارتی تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان جاپان کے ساتھ علاقائی ترقی سمیت دیگر تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی امن کےلئے پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی اور انتہاءپسندی خطہ کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔