نیب نے سابق چیئرمین واپڈا طارق حمید کے خلاف رینٹل پاور پراجیکٹ میں بدعنوانی کے الزام میں ریفرنس دائر کر دیا

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق چیئرمین واپڈا طارق حمید اور دیگر کے خلاف 150 میگاواٹ کے شرقپور رینٹل پاور پراجیکٹ میں بدعنوانی کے الزام میں احتساب عدالت اسلام آباد میں ریفرنس دائر کر دیا۔ بدھ کو نیب سے جاری بیان کے مطابق سابق چیئرمین واپڈا طارق حمید، سابق ممبر پاور واپڈا انور خالد، سابق ممبر فنانس واپڈا امتیاز انجم، سابق ممبر …

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق چیئرمین واپڈا طارق حمید اور دیگر کے خلاف 150 میگاواٹ کے شرقپور رینٹل پاور پراجیکٹ میں بدعنوانی کے الزام میں احتساب عدالت اسلام آباد میں ریفرنس دائر کر دیا۔ بدھ کو نیب سے جاری بیان کے مطابق سابق چیئرمین واپڈا طارق حمید، سابق ممبر پاور واپڈا انور خالد، سابق ممبر فنانس واپڈا امتیاز انجم، سابق ممبر واپڈا مشتاق چوہدری، سابق جنرل منیجر ڈبلیو پی پی او اور ایم/ایس جنرل الیکٹرک انرجی فضل احمد خان ایم/ایس جنرل الیکٹرک انرجی کو غیر قانونی طریقہ سے بغیر مسابقتی نیلامی کے رینٹل سروسز کنٹریکٹ دینے کے سلسلہ میں بدعنوانی میں ملوث پائے گئے ہیں جو پیپرا رولز، نیپرا ایکٹ اور کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ہدایات کے خلاف ہے جس سے قومی خزانہ کو بھاری نقصان پہنچا۔