جدہ ۔ 9 مئی (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)کے انسانی حقوق کے آزاد مستقل کمیشن نے بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں پر جبر و تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آئی پی ایچ آر سی نے جدہ سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیریوں پر جاری جبر و تشدد انسانی حقوق کے عالمی …
اسلامی تعاون تنظیم کی مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فورسز کی طرف سے ظلم و تشدد کی مذمت

مزید خبریں
جدہ ۔ 9 مئی (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)کے انسانی حقوق کے آزاد مستقل کمیشن نے بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں پر جبر و تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آئی پی ایچ آر سی نے جدہ سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیریوں پر جاری جبر و تشدد انسانی حقوق کے عالمی ضوابط کی صریحاً خلاف ورزی ہے جبکہ یہ عمل اس بات کابھی غماز ہے کہ بھارت انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا۔ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میںگزشتہ ہفتے محاصروںاور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم از کم 20افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی کر دیئے تھے جبکہ بھارتی فوج کی ایک گاڑی نے سرینگر میں ایک شہری کو کچل دیا تھا جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی ۔








