اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) ڈائریکٹر جنرل نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) میجر جنرل مشتاق احمد فیصل نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہدی (سی پیک) کے لاجسٹک چیلنج پر موثر طریقے سے پورا اترنے کے لئے ملک کے ٹرانسپورٹیشن کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے ، سی پیک کی کامیابی کے لئے تیز لاجسٹک میکنزم درکار ہے جس کے …
ڈائریکٹر جنرل این ایل سی میجر جنرل مشتاق احمد فیصل کا نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) ڈائریکٹر جنرل نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) میجر جنرل مشتاق احمد فیصل نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہدی (سی پیک) کے لاجسٹک چیلنج پر موثر طریقے سے پورا اترنے کے لئے ملک کے ٹرانسپورٹیشن کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے ، سی پیک کی کامیابی کے لئے تیز لاجسٹک میکنزم درکار ہے جس کے لئے پاکستان اور چین کی لاجسٹک انڈسٹریز کے درمیان تعاون ناگزیر ہے ۔وہ بدھ کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نیشنل انسٹیویٹ آف ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ این ایل سی نے دنیا کی معروف ٹریک بنانے والی کمپنی ڈاملر اے جی کے ساتھ پاکستان میں مرسڈیز بنز کا پلانٹ لگانے کے لئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے ہیں جو ایک بڑی پیش رفت ہے ۔انہوں نے کہا کہ این ایل سی سیٹلائیٹ اور جی ایس ایم ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاتے ہوئے سیف ٹرانسپورٹیشن انوائرنمنٹ پراجیکٹ پر جلد کام کریگا ۔







