وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی سروسز ہسپتال میں وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو،مجیب الرحمان شامی سے ملاقات

لاہور ۔ 9 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جعلی خبرکاسہارالے کرنوازشریف پرمنی لانڈرنگ کا الزام لگایا جارہا ہے،چیئرمین نیب کیطرف سے نوازشریف پرمنی لانڈرنگ کا الزام مضحکہ خیزہے، نیب افواہوں پر تحقیقات کر رہی ہے ، نیب کے گواہوں نے بھی نوازشریف کے حق میں گواہی دی ہے، آج تک محمدنوازشریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی …

لاہور ۔ 9 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جعلی خبرکاسہارالے کرنوازشریف پرمنی لانڈرنگ کا الزام لگایا جارہا ہے،چیئرمین نیب کیطرف سے نوازشریف پرمنی لانڈرنگ کا الزام مضحکہ خیزہے، نیب افواہوں پر تحقیقات کر رہی ہے ، نیب کے گواہوں نے بھی نوازشریف کے حق میں گواہی دی ہے، آج تک محمدنوازشریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر ٹرائل کی تکمیل کے لئے مدت میں توسیع مانگی جارہی ہے، اب پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ مذاق ختم ہونا چاہیے، 2018ءکا الیکشن گالم گلوچ اور جھوٹ پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر ہو گا جس میں مسلم لیگ (ن) فتح حاصل کرے گی،ایک طرف تین دفعہ منتخب ہونیوالے وزیراعظم کا ٹرائل ہو رہا ہے، دوسری طرف ایک لاڈلے کو سنگین مقدمات سے بری کر دیا جاتا ہے، ایک طرف مقدمہ کو دن رات سنا جا رہا ہے جبکہ دوسرے طرف کاغذ گم ہو جاتے ہیں ۔ان سب چیزوں کے باوجود 2018ءمیں نوازشریف کی فتح ہو گی،عمران خان آپ جلسوں میں بتائیں،پانچ سال آپ نے کیا کیا،احسن اقبال پر حملے کے بعد ہمیں بحیثیت قوم اصولوں کا تعین کرنا ہو گا کہ کن چیزوں پر سیاست ہونی چاہئے اور کن پر نہیں۔وہ بدھ کو سروسز ہسپتال میں وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو اور مجیب الرحمان شامی سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کر رہی تھیں۔