اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے پائیدار قومی ترقی کے حصول کے لیے نوجوانوں کی معیار تعلیم کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ بدھ کو یہاں پنجاب گروپ آف کالجز کی 2017ءکی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نجی و سرکاری دونوں شعبوں میں بہتر معیار تعلیم کی …
پائیدار قومی ترقی کے حصول کے لیے نوجوانوں کی معیار تعلیم کو بڑھانے کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے پائیدار قومی ترقی کے حصول کے لیے نوجوانوں کی معیار تعلیم کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ بدھ کو یہاں پنجاب گروپ آف کالجز کی 2017ءکی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نجی و سرکاری دونوں شعبوں میں بہتر معیار تعلیم کی فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ اپنے نوجوانوں کو دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی ملک کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کا واحد راستہ ہے جبکہ اس کے علاوہ تعلیم ہی کسی قوم کو اقوام عالم میں ایک ممتاز مقام دلاتی ہے۔ وفاقی وزیر نے پنجاب گروپ آف کالجز کی معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے مخلصانہ کوششوں اور جدید تعلیم کی فراہمی کو سراہا جو ملکی نوجوانوں کو ملک کا مفید شہری بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس سے قبل سردار محمد یوسف نے 27 مختلف شعبہ جات کے پہلے تین پوزیشن ہولڈرز میں انعامات بھی تقسیم کیے۔







