وفاقی وزیر برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نئے صوبے بنانے کے حق میں ہے لیکن یہ قومیت کی بجائے انتظامی بنیادوں پر ہونے چاہیئں۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایک سیاسی جماعت کے لیے نئے صوبے بنانا ممکن نہیں بلکہ اس مقصد کے …

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نئے صوبے بنانے کے حق میں ہے لیکن یہ قومیت کی بجائے انتظامی بنیادوں پر ہونے چاہیئں۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایک سیاسی جماعت کے لیے نئے صوبے بنانا ممکن نہیں بلکہ اس مقصد کے حصول کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ایک منصوبہ بنانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اراکین پارلیمنٹ جو جنوبی پنجاب فرنٹ میں ہیں اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں وہ نئے صوبے کے لیے مخلص نہیں کیونکہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران انہوں نے اس مقصد کے لیے پارلیمنٹ میں اپنی آواز بالکل بھی نہیں اٹھائی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی خواہش کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہو۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور محمد نواز شریف عوام کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں۔