اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) پاکستان کے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نیب بہت سے معاملات میں اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے، نیب کی جانب سے کچھ ثابت ہونا ہوتا تو پہلے10دن میں ہو جاتا،مشرف نے نیب کو اپنے عزائم کے لئے بنایا، ڈکٹیٹرکا بنایا ہوا قانون ختم ہونا چاہیئے۔اس فیصلے کا وقت آگیا ہے کہ جمہوری حکومتوں کے بنائے ہوئے قوانین …
سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) پاکستان کے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نیب بہت سے معاملات میں اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے، نیب کی جانب سے کچھ ثابت ہونا ہوتا تو پہلے10دن میں ہو جاتا،مشرف نے نیب کو اپنے عزائم کے لئے بنایا، ڈکٹیٹرکا بنایا ہوا قانون ختم ہونا چاہیئے۔اس فیصلے کا وقت آگیا ہے کہ جمہوری حکومتوں کے بنائے ہوئے قوانین چلیں گے یا ڈکٹیٹر کا بنایا ہواقانون چلے گا۔ محمد نواز شریف نے جمعرات کو کمرہ عدالت میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف نے نیب کو اپنے عزائم کے لئے بنایا، ڈکٹیٹرکا بنایا ہوا قانون ختم ہونا چاہیئے ۔ یہ فیصلہ کرنے کا وقت آگیا ہے کہ جمہوری حکومتوں کے بنائے ہوئے قوانین چلیں گے یا ڈکٹیٹر کا بنایا ہواقانون چلے گا۔







