پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، 12 اکتوبر 1999ءکے مارشل لاءکو جائز قرار دینے والوں اور پرویز مشرف کو عدالتی کٹہرے میں لایا جائے، کیپٹن (ر) محمد صفدر

اسلام آباد۔ 10 مئی(اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ 12 اکتوبر 1999ءکے مارشل لاءکو جائز قرار دینے والوں اور پرویز مشرف کو عدالتی کٹہرے میں لایا جائے‘ پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے …

اسلام آباد۔ 10 مئی(اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ 12 اکتوبر 1999ءکے مارشل لاءکو جائز قرار دینے والوں اور پرویز مشرف کو عدالتی کٹہرے میں لایا جائے‘ پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ اگر گزشتہ پانچ سالوں کے دوران میری تقریر یا بات سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر شہید حق کی راہ پر تھیں‘ عوام کی جنگ لڑ رہی تھیں‘ ان کے قاتلوں کی ضمانت نہیں ہونی چاہیے تھی۔ اس ایوان کا جو بھی شخص وزیراعظم رہا ہے وہ ہمارے لئے قابل قدر ہے۔ قائد حزب اختلاف بھی ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے نامساعد حالات میں چھ بجٹ منظور کئے، کبھی دھرنے تھے اور کبھی کچھ اور، ہمیں آج فیصلہ کرکے جانا چاہیے کہ پارلیمنٹ اس ملک کا بالادست ادارہ ہوگا۔