صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کا واشنگٹن ڈی سی میں ایک تقریب میں کشمیری تارکین وطن سے خصوصی خطاب

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے واشنگٹن ڈی سی میں آج ایک تقریب میں کشمیری تارکین وطن سے خصوصی خطاب کیا ۔تقریب میں جناب غلام نبی فائی ،کشمیری خواتین و نوجوانان کے علاوہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔ صدر آزادجموں وکشمیر نے اس موقع پر امریکہ میں بسنے والے تارکین وطن کو مسئلہ کشمیر …

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے واشنگٹن ڈی سی میں آج ایک تقریب میں کشمیری تارکین وطن سے خصوصی خطاب کیا ۔تقریب میں جناب غلام نبی فائی ،کشمیری خواتین و نوجوانان کے علاوہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔ صدر آزادجموں وکشمیر نے اس موقع پر امریکہ میں بسنے والے تارکین وطن کو مسئلہ کشمیر سے وابستگی اوراس مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے اُن کی کاوشوں کو سراہا ۔انہوںنے خاص طور پر غلام نبی فائی صاحب کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور حال ہی میں وائٹ ہاوس کے سامنے کئے جانے والے مظاہرے پر اُن کی کاوشوں کی تعریف کی۔صدر مسعود خان نے کمیونٹی کے شرکاءکو اس بات کی تائید کرواتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے امریکی عوام خصوصاََنوجوان نسل کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی ظلم و جبر و انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوںکے بارے میں شعور وآگاہی پھیلائیں ۔