راولپنڈی ۔ 10 مئی (اے پی پی) مرکزی قومی شاہر اہ (جی ٹی روڈ )پر دریائے سواں کے کنارے تعمیراتی کام کے دوران تیل پائپ لائن پھٹنے سے ٹریفک نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ،سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک ڈائیورژن کے باوجود جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،شہری رات گئے تک سڑکوں پر خوار ہوتے رہے ۔اے پی پی کو دستیاب …
مرکزی قومی شاہر اہ پر تیل پائپ لائن پھٹنے سے ٹریفک نظام درہم برہم

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 10 مئی (اے پی پی) مرکزی قومی شاہر اہ (جی ٹی روڈ )پر دریائے سواں کے کنارے تعمیراتی کام کے دوران تیل پائپ لائن پھٹنے سے ٹریفک نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ،سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک ڈائیورژن کے باوجود جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،شہری رات گئے تک سڑکوں پر خوار ہوتے رہے ۔اے پی پی کو دستیاب اطلاعات کے مطابق جمعرات کو جی ٹی روڈ پر سواں پل کے نیچے تعمیراتی کام کے دوران تیل پائپ لائن ا چانک دھماکے سے پھٹ گئی جس کی وجہ سے کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے سواں پل کو ٹریفک کے لیے بند کر کے ٹریفک کو متبادل راستوں سے گذارنا شروع کر دیا ۔اس صورتحال کی وجہ سے سواں پل کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔دوسری جانب سواں پل کے نیچے پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے فوری بعد اٹک آئل ریفائنری کے انجینئرز موقع پر پہنچ گئے جنھوں نے پائپ لائن کی مرمت کاکام شروع کر دیا ۔







