چکدرہ۔10 مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر اوپاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کو ایک ارب درخت اور سولر سسٹم کے اڈٹ کا سامنا کرنا ہوگا، سینیٹ میں ووٹ فروخت کرنے والے اپنے ممبران اسمبلی کو پارٹی سے نکالا لیکن اسی ووٹ کے خریدنے والے کو اپنے تیرہ سنیٹرز کا ووٹ دلوایا ۔انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی نے پانچ سال پی ٹی …
پی ٹی آئی کو ایک ارب درخت اور سولر سسٹم کے اڈٹ کا سامنا کرنا ہوگا،امیرمقام

مزید خبریں
چکدرہ۔10 مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر اوپاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کو ایک ارب درخت اور سولر سسٹم کے اڈٹ کا سامنا کرنا ہوگا، سینیٹ میں ووٹ فروخت کرنے والے اپنے ممبران اسمبلی کو پارٹی سے نکالا لیکن اسی ووٹ کے خریدنے والے کو اپنے تیرہ سنیٹرز کا ووٹ دلوایا ۔انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی نے پانچ سال پی ٹی آئی کے محافل نشاط اور بے حیائی کو جواز فراہم کیا اب کس منہ سے ایم ایم اے کے کشتی میں بیٹھ کر اپنے گنا ہوں کو دھو رہے ہیں، میاں محمد نوز شریف نے اس ملک کو اٹیمی قوت بنا کر دیگر ملک دشمن قوتوں کے عز ائم ناکام بنا دی ہے، موٹرے اوراقتصادی راہداری جیسے کثیر منصوبے نواز شریف کے کا رنامے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے چکدرہ گریڈسٹیشن میں8کروڑ36لاکھ روپے کی لاگت سے کوٹی گرام،ناساپہ،چکدرہ سٹی،باڈوان اور بٹ خیلہ سٹی کے بجلی فیڈرزکے افتتاح کے بعدافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔







