اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہاو¿س کے دونوں ایوانوں کے ار اکین ملکی و قومی مفاد اور عوامی احساسات کے محافظ اور امین ہیں‘ ملک کے ایک ایک انچ کی نمائندگی کرنے والے یہ اراکین پارلیمنٹ قانون سازی ، عوامی اورملکی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے قابل عمل حل کےلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں ۔ …
چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کا اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں دیئے گئے الوداعی عشائیے سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہاو¿س کے دونوں ایوانوں کے ار اکین ملکی و قومی مفاد اور عوامی احساسات کے محافظ اور امین ہیں‘ ملک کے ایک ایک انچ کی نمائندگی کرنے والے یہ اراکین پارلیمنٹ قانون سازی ، عوامی اورملکی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے قابل عمل حل کےلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینٹ نے اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں دیئے گئے الوداعی عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین سینٹ نے کہا کہ آج ایک نئی اور منفرد روایت کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ دونوں ایوانوں کے مابین پہلے سے موجود بہترین ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جائے۔صدر مملکت ممنون حسین کی آج یہاں موجودگی سے اس چھت کے نیچے پارلیمنٹ مکمل ہے۔محمد صادق سنجرانی نے سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہماری دعوت قبول کرکے ایوان بالاءکو عزت دی ہے۔







