دنیا بھر میں 73ملین سے زائد نوجوان بے روز گار ہیں، انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن

اسلام آباد ۔ 26جون(اے پی پی)انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 73ملین سے زائد نوجوان بے روز گار ہیں جبکہ کروڑوں دیگر نوجوان اپنی استعداد سے کم تر کام کر رہے ہیں۔ آئی ایل او کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں نوجوان کیلئے روز گار کی فراہمی کے مواقع بڑھانے اور اچھے کام کے مواقع پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت …

اسلام آباد ۔ 26جون(اے پی پی)انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 73ملین سے زائد نوجوان بے روز گار ہیں جبکہ کروڑوں دیگر نوجوان اپنی استعداد سے کم تر کام کر رہے ہیں۔ آئی ایل او کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں نوجوان کیلئے روز گار کی فراہمی کے مواقع بڑھانے اور اچھے کام کے مواقع پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے معاشی و سماجی ترقی کے مطلوبہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق نوجوان طبقہ کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم اور کلیدی کردار کا حامل ثابت ہوسکتا ہے اور ان کے استعداد سے استفادہ کے ذریعے ترقی کے مطلوبہ اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

Leave a Reply