36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومتجارتی خبریںبرطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاءکے فیصلہ کے بعد سونے کی قیمتوں...

برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاءکے فیصلہ کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک روز کے دوران 1500روپے فی تولہ سے زائد کا اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 26جون(اے پی پی) برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاءکے فیصلہ کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک روز کے دوران 1500روپے فی تولہ سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس سے پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 50ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ۔ بین الاقوامی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 1316ڈالر تک پہنچ گئی۔ آل پاکستان جیم اینڈ جیولری مرچینٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے انخلا کے برطانوی فیصلہ کے بعد سرمایہ کار سونے پر سرمایہ کاری کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں جس سے اسکی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9996

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں