31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومتجارتی خبریںپاک ایران مشترکہ چیمبر آف کامرس قائم

پاک ایران مشترکہ چیمبر آف کامرس قائم

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 26جون(اے پی پی) پاکستان اور ایران نے معاشی و اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لیے پاک ایران مشترکہ چیمبر آف کامرس قائم کیا ہے۔رواں سال اپریل میں ایران کے صدر حسن روحانی کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ملکوں نے دوطرفہ تجارت کے پانچ سالہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا تھا، جس کے تحت دو طرفہ تجارت کو 2021 تک پانچ ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔صدر روحانی کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان ایران چیمبر آف کامرس کی تشکیل کے لیے ایک مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط کیے گئے تھے اور اسی سلسلے میں رواں ہفتے پاکستان ایران چیمبر آف کامرس قائم کیا گیا۔پاکستان میں کاروباری برداری کا کہنا ہے کہ ایران پر سے عالمی تعزیرات ہٹنے کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے شعبے میں تعلقات میں فروغ کے بہت امکانات ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9998

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں