ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.23 فیصد رہی ،این آئی ایچ

109
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6870 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔منگل کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.23 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔