آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد ،گلگت، ، بلتستا ن اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے امکان

59

لاہور ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب اسلام آباد ،گلگت، ، بلتستا ن اور کشمیر میں مطلع ابر آ لو د رہے گا،گلگت، بلتستان اور مالا کنڈ ڈویژن میں بلند پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی ہوسکتی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بدستور موسم خشک اور سرد رہیگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد میں موسم معتدل اور خو شگوار رہا۔منگل کی صبح صوبا ئی دارالحکومت لا ہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیا دہ 19 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 17 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کا تنا سب 69 فیصد رہا۔