اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان اور سندھ کے تمام اضلاع میں اکثر مقامات پر جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرژالہ باری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے بالائی اور زیریں اضلاع جبکہ بلوچستان کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے،بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا میںدیر، کاکول ، میرکھانی ، کالام ، بشام ، دوریش ، پاراچنار، چترال ، مالم جبہ ، پٹن، بونیر ، سیدوشریف اور بالاکوٹ کے اضلاع میں کہیں کہیں جبکہ کشمیر اور پنجاب میںقصور، خانپور، سیالکوٹ اورنارووال کے اضلاع، سندھ میںکراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص کے اضلاع اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔