آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے اضلاع میں گرمی کی لہر برقرار رہے گی ،محکمہ موسمیات

198

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے اضلاع میں گرمی کی لہر برقرار رہے گی تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں گرم رہا۔ اس دوران کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔